Adulterated Drugs - The Drugs Act 1976 - Forensic Pharmacy





The Drug Act, 1976
Chapter 1: Introductory
Section 3: Definitions

(a) "Adulterated drugs" means a drug:

اڈلٹریٹڈ ڈرگ سے مراد ایسی دوا ہے

(i) which consists in whole or in part of any filthy, putrid, or decomposed substance or which contains any foreign matter, vermin, worm, rodent or insect; or

جو مکمل یا جزوی طور پر کسی گندے، بدبودار یا گلے سڑے مواد پر مشتمل ہو یا جس میں کوئی بیرونی مواد ، زہریلے کِرم، کیڑے مکوڑے، کُترنے والے جانور یا حشرات الارض شامل ہوں؛ یا

(ii) which has been manufactured, packed, or held under unsanitary conditions whereby it [has] been contaminated with dirt, filth, or any other foreign matter or whereby it may have been rendered injurious to health; or

جو حفظانِ صحت کے برعکس ماحول میں تیار، پیک یا رکھی گئی ہوں، جس کی وجہ سے اس میں گرد، گند یا کوئی بیرونی مواد شامل ہو گیا ہو یا جس کی وجہ سے وہ صحت کے لیے مضر ہو گئی ہو؛ یا

(iii) the container of which releases any poisonous or deleterious substance which may render the contents injurious to health; or

جس کے ڈبے یا بوتل میں سے کوئی زہریلا یا ضرر رساں مواد خارج ہوتا ہو جس کی وجہ سے اس کے اندر کے اجزا صحت کے لیے مُضر ہو گئے ہوں؛ یا

(iv) which bears or contains as an ingredient a substance other than the prescribed substance; or

جس میں کوئی ایسا مواد بطور جزو شامل ہو جو مقررہ مواد کے علاوہ ہو؛ یا

(v) with which any substance has been mixed or packed so as to reduce its quality or strength or for which any substance has been substituted wholly or in part

جس کے ساتھ کوئی ایسا مواد شامل یا پیک کر دیا گیا ہو جس سے اس کا معیار یا طاقت کم ہوگئی ہو یا جس کی بجائے کوئی دوسرا مواد کُلی یا جزوی طور پر شامل کر دیا گیا ہو


مترجم : اشفاق شامی



Comments